Baseerat / بصيرت
998 subscribers
300 photos
68 videos
1 file
634 links
💫 *ہمارا تعارف*💫
📢 *مركز بصيرت:* 🕋 مکہ مکرمہ میں قائم ایک تعلیمی اور دعوتي مرکز ہے،
🌍جو دنیا بھر میں اردو بولنے والوں کے لئے دعوت وتعلیم کا کام کرتا ہے۔
ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr
Download Telegram
. قبولیتِ دعا کیلئے معاون اسباب

دعا کی قبولیت کے کچھ حالات، آداب، اور احکام ہیں جنکا دعائیہ الفاظ اور دعا مانگنے والے میں ہونا ضروری ہے۔

🍃 چنانچہ قبولیتِ دعا کیلئے معاون اسباب میں چند یہ اسباب شامل ہیں:

1️⃣ دعا میں اخلاص: دعا کیلئے اہم اور عظیم ترین ادب ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ دعا کرتے ہوئے ریا کاری اور دکھاوے سے گریز کیا جائے۔ اللہ تعالی نے بھی اس پر زور دیتے ہوئے فرمایا: (وَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ) اور تم اللہ تعالی کو پکارو اس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے۔ {الاعراف/29}

2️⃣ توبہ، اور اللہ کی طرف رجوع: چونکہ گناہ دعاؤں کے قبول نہ ہونے کا بنیادی سبب ہے، اس لئے ضروری ہے کہ دعا مانگنے سے پہلے گناہوں سے توبہ و استغفار کرے، جیسا کہ باری تعالی نے نوح علیہ السلام کی زبانی فرمایا: (فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ... وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَارًا) {نوح/ 10-12}

3️⃣ عاجزی، انکساری، خشوع، خضوع، قبولیت کی امید اور دعا مسترد ہونے کا خوف: حقیقت میں دعا کی روح اور دعا کا مغز ہے، فرمانِ الٰہی ہے:(اُدْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ) اپنے رب کو گڑ گڑا کر اور خفیہ طور پر پکارو، یقینا وہ حد سے بڑھ جانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ {الاعراف/ 55}

4️⃣ دعا الحاح کے ساتھ بار بار کی جائے، دعا کرنے میں تنگی، اور سستی کا شکار نہ ہو: دو تین بار دعا کرنے سے الحاح ہوجاتا ہے، تین پر اکتفاء کرنا سنت کے مطابق ہوگا، جیسے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تین، تین بار دعا اور استغفار پسند تھی۔ (ابو داود/1524)

5️⃣ خوشحالی اور آسودگی کی حالت میں کثرت سے دعائیں مانگنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خوشحالی میں اللہ کو تم یاد رکھو، زبوں حالی میں وہ تمہیں یاد رکھے گا. (احمد/2804)

6️⃣ دعا کی ابتداء اور انتہا میں اللہ تعالی کے اچھے نام، اور صفات کا واسطہ دیاجائے:
فرمان باری تعالی ہے: (وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا) اور اللہ تعالی کے اچھے اچھے نام ہیں، تم انہی کا واسطہ دیکر اُسے پکارو۔ {الاعراف/ 180}

7️⃣ جامع، واضح، اور اچھی دعائیں اختیار کی جائیں: چنانچہ سب سے بہترین دعا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ دعائیں ہیں، ویسے انسان کی حاجت کے مطابق دیگر دعائیہ الفاظ سے بھی دعا مانگی جا سکتی ہے۔

═══☆ ❁✿❁ ☆═══
•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ 🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں۔
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🍃🌼🌼🌼🍃
💡 مرکز بصیرت مکہ مکرمہ🕋 کی جانب سے پیش ہونے والا ہفتہ واری علمی مسابقہ📜
🌻 🌻 🌻

🔍 تفصیلی معلومات کیلئے ...👇
https://youtu.be/p6b3sr0Koqk
----------------------

📈مسابقہ میں شرکت کرنے کا لنک:
https://forms.gle/wKGpYkNJDcScFX5t7
----------------------

💰ہر ہفتہ 3 انعام💰

1️⃣ پہلا انعام 8000 پاکستانی روپیہ
یا 4000 انڈین روپیہ

2️⃣ دوسرا انعام 6000 پاکستانی روپیہ
یا 3000 انڈین روپیہ

3️⃣ تیسرا انعام 3000 پاکسانی روپیہ
یا 1500 انڈین روپیہ
----------------------

🌷آپ اپنے جواب جمعہ کے دن تک بھیج سکتے ہیں.

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 مركز بصيرت 🕋 مکہ مکرمہ كے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
https://t.me/baseeratur

ساتھ ہی ہمارے دوسرے سوشل پلیٹ فارم عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں
🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبوك:www.facebook.com/baseeratUr یوٹیوب :www.youtube.com/baseeratUr

⭕️⭕️⭕️
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.
♻️♻️♻️
----------------------
✍️ دورانِ خطبہ خاموش رہنے اور لغو سے بچنے کا اجر

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"ما من رجل يتطهر يوم الجمعة كما أمر، ثم يخرج من بيته حتى ياتي الجمعة وينصت حتى يقضي صلاته، إلا كان كفارة لما قبله من الجمعة ".
جو بھی آدمی پاکی حاصل کرتا ہے جیسا کہ اسے حکم دیا گیا، پھر وہ اپنے گھر سے نکلتا ہے یہاں تک کہ وہ جمعہ میں آتا ہے، اور خاموش رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنی نماز ختم کر لے، تو (اس کا یہ عمل) اس کے ان گناہوں کے لیے کفارہ ہو گا جو اس سے پہلے کے جمعہ سے اس جمعہ تک ہوئے ہیں.
📚 [سنن نسائی: 1403 - مسند احمد: 438/5]


. 🔻 فوائد ومسائل:🔻

❶ حدیث میں جمعہ کے دن طہارت و صفائی کی تاکید ہے۔

❷ جمعہ کے بعض اعمال گناہوں سے بخشش کا ذریعہ ہیں جن میں طہارت وصفائی، خطبہ کے دوران خاموشی اور نمازِجمعہ شامل ہے۔

🌱 اللہ رب العالمین ہمیں اجر وتوفیق سے نوازے.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ 🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کر



https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🍃🌼🌼🌼🍃
Result Weekly BASEERAT Contest # 28 نتیجہ / رزلٹ ہفتہ واری مسابقہ

https://youtu.be/nYrBnXVcXsI
------------------

👈 صحیح جواب دینے والوں کے نام ویڈیو میں اسکرول ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
---------------------

👈 اس ہفتہ انعامی قرعہ اندازی میں تین لوگوں کا نام نکالا گیا ہے.
------------------

⚠️ جن لوگوں کا نام لسٹ میں نہیں ہے ان سے گذارش ہے کہ وہ درج ذیل چیز پر دھیان دیں
۱- جواب دینے سے پہلے سوال والے ویڈیو کو ایک بار ضرور دیکھ لیں، اور اسی میں سے سوال کا جواب دیں، کیونکہ ہر سوال کا صحیح جواب ہماری ویڈیو میں موجود ہوتا ہے۔
٢- نام لکھتے وقت اپنا اور والد صاحب کا نام ضرور لکھیں، جلد بازی میں ادھورا نام نا لکھیں.
-------------------------

⭕️ نیا مسابقہ ان شاء اللہ آئندہ بدھ کو اسی چینل پر آئے گا۔

🍀🍀🍀

👉 sahih jawab dainay walon ke naam ki list video mein scroll hotay hue dekhaya gaya hai .
--------------------

👉 is hafta inaami quraa andazi mein teen logon ka naam nikala gaya hai.
-------------------

⚠️ jin logon ka naam list mein nahi hai un se guzarsh hai ke woh darj zail cheezon par dheyaan den
1- jawab dainay se pehlay sawal walay video ko aik baar dekh len, aur isi mein se sawal ka jawab den, kyun ki har sawal ka sahih jawab hamare video me moujood hota hai.
2- naam likhte waqt apna aur waalid sahib ka naam zaroor likhain, jald baazi mein adhoora naam nah likhain
-------------------------

⭕️ Naya musabqa in sha Allah ayindah budh ko isi channel par aayga .
---------
----------------

👥 مركز بصیرت كے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
https://t.me/baseeratur

═══☆ ❁✿❁ ☆═══
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
طاقتور مومن کی فضیلت.

🎙 شیخ اقبال یاسین حفظہ اللہ.

#بصیرت
✍🏻 نیکی اچھی اور برائی بری لگنا ایمان ہے

سیدنا ابو امامہ رضى الله عنه سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ سے
پوچھا: ایمان کیا ہے؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "إذا سرتك حسنتك وساءتك سيئتك فأنت مؤمن" جب تمہیں تمہاری نیکی اچھی لگے اور برائی بری محسوس ہو تو پھر تم(کامل) مومن ہو،

اس نے کہا: یا رسول اللہ! گناہ کیا ہے؟
تو آپ نے فرمایا: "إذا حاك في نفسك شيء فدعه" جب تمہارے دل میں کوئی چیز کھٹکے تو اسے چھوڑ دو-

📚 [مسند احمد: 22519 - مستدرک حاکم: 16/2]

. 🌱 فوائد ومسائل:

➊ اگر آپ کو نیکی سے خوشی اور گناہ سے نفرت ہو تو یہ اللہ اور قیامت پر ایمان لانے کی علامت ہے۔
➋ اس حدیث میں "فأنت مؤمن‘‘ پس تم مؤمن ہو، سے مراد کامل الایمان ہے ۔
➌ جن کاموں کے حلال و حرام ہونے میں شک ہو ان سے احتیاطا بچنا تقوی اور ایمان کی علامت ہے۔
➍ ثابت شده شرعي امور پر عمل کرنا باعث ثواب اور ایمان کی علامت ہے، چاہے دل پسند کرے یا نہ کرے۔
➎ اہل ایمان نیکیوں سے محبت اور برائیوں سے نفرت کرتے ہیں، جس طرح انسان میٹھی چیزوں کو پسند اور کڑوی کو نا پسند کرتا ہے۔
➏ منافقین، کفار اور گنہگار کا دل برائیوں کی وجہ سے سیاہ ہو کر اپنے رب کا مکمل نافرمان بن جاتا ہے۔

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ 🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🍃🌼🌼🌼🍃
✍🏻 بروز قیامت کامیابی اس کے لئے ہے جس کا حساب آسان ہو.

💐 سیدہ عائشہ رضي الله عنها بیان فرماتی ہیں کہ
میں نے رسول الله ﷺ کو ایک نماز میں یہ دعا کرتے ہوئے سنا:

اللّٰھُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا ’’اے الله! تو میرا حساب آسان لینا۔‘‘

جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے کہا: اے الله کے نبی! آسان حساب سے کیا مراد ہے؟

آپ ﷺ نے فرمایا: أنْ ينظرَ في كتابِه فَيَتجاوزَ لهُ عنهُ ، إنَّهُ مَنْ نُوقِشَ الحِسابَ يا عائشةُ يومَئذٍ هلكَ.

’’اس کا مطلب یہ ہے کہ الله اس بندے کا نامہ اعمال دیکھے اور اس کو درگزر فرمائے۔
اے عائشہ! قیامت کے دن جس آدمی سے تفصیلی حساب لیا گیا، وہ ہلاک ہو گیا۔‘‘

📚 (مسند احمد: ٤٨/٦ مختصراً، حسنه الشیخ زبیر علی زئی رحمه الله)

🤲 رب العالمین سے دعا ہے الہی تو ہمارے حساب وکتاب آسان بنا اور بروز قیامت کے ہلاکت، ذلت ورسوائی سے ہمیں محفوظ رکھ، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ 🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🍃🌼🌼🌼🍃
۔ ​ ✍️ کامیابی کے حقدار لوگ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے بیان ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت کے ساتھ ہو بہو وہی صورت حال پیش آئے گی جو بنی اسرائیل کے ساتھ پیش آچکی ہے (یعنی مماثلت میں دونوں برابر ہوں گے، جس طرح جوتے کا جوڑا اپنے دوسرے جوتے کے ساتھ) یہاں تک کہ ان میں سے کسی نے اگر اپنی ماں کے ساتھ اعلانیہ بد فعلی کی ہوگی تو میری امت میں بھی ایسا شخص ہوگا جو اس فعل شنیع کا مرتکب ہوگا، بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی "كلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلَّا مِلَّةً وَاحِدَةً" ایک فرقہ کو چھوڑ کر باقی سبھی جہنم میں جائیں گے،
صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! یہ کون سی جماعت ہوگی؟
آپ ﷺ نے فرمایا: " مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي " یہ وہ لوگ ہوں گے جو میرے اور میرے صحابہ کے نقش قدم پر ہوں گے ۔
📚 [ سنن ترمذی: 2641 ]

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 مرکز بصیرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام سے جڑیں اور دوسروں کو مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur
🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبك:www.facebook.com/baseeratUr
یوٹیوب:www.youtube.com/baseeratUr
❁✿❁
. |[سوچنے اور فکر مند ہونے کا مقام]|

📌امام أبو العاليہ رحمه الله فرماتے ہیں:

يأتي على الناس زمان تَخْرُبُ صدورُهم من القرآن ولا يجدون له حلاوةً ولا لذاذةً، إن قصَّروا عمَّا أُمِروا به قالوا: إنَّ الله غفور رحيم! وإن عملوا بما نُهوا عنه قالوا: سيُغفر لنا إنا لم نشرك بالله شيئا! أمرُهم كلُّه طمع ليس معه صدق، يَلبسُون جلود الضَّأن على قلوب الذِّئاب، أفضلهم في دينه المُدَاهِنُ.

لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ان کے دل قرآن مجید سے تنگ پڑ جائیں گے اور وہ اس میں کوئی لذت و حلاوت نہیں محسوس کریں گے، جب وہ ان چیزوں میں کوتاہی کریں گے جن کو کرنے کا انہیں حکم دیا گیا ہے تو کہیں گے: بیشک اللہ بڑا غفور رحیم ہے!

اور جب ان اعمال کا ارتکاب کریں گے جن سے انہیں منع کیا گیا تو کہیں گے: ہماری بخشش تو ہو ہی جائے گی، ہم نے کون سا شرک کیا ہے؟

پس ان کے تمام کام لالچ پر مبنی ہوں گے جن میں کوئی سچائی نہ ہو گی! اور ان میں سے دین کے معاملہ میں سب سے افضل! دو رخی، حق پوشی اور چاپلوسی کرنے والا انسان ہوگا۔

📚 |[الزهد للإمام أحمد:١٧١٤]|

اللہ ہمیں ریا کاری سے بچائِے اور خلوص کے ساتھ اعمال انجام دینے کی توفیق بخشے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ 🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🍃🌼🌼🌼🍃
🍃 امام ابنِ القيم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

"خوشخبری ہے اس شخص کیلیے ....
جس کو اس کے اپنے عیبوں نے لوگوں کے عیوب سے غافل کر رکھا ہے،

اور تباہی ہے اس شخص کیلیے .....
جو اپنے عیبوں کو بھول کر لوگوں کے عیوب ٹٹولتا پھرتا ہے".

📚 [مفتاح دار السعادة : ٢٩۸/١]

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🍃🌼🌼🌼🍃
💡 مرکز بصیرت مکہ مکرمہ🕋 کی جانب سے پیش ہونے والا ہفتہ واری علمی مسابقہ📜

🌻 🌻 🌻

🔍 تفصیلی معلومات کیلئے ...👇
https://youtu.be/q3sn69AlScc
----------------------

📈مسابقہ میں شرکت کرنے کا لنک:
https://forms.gle/tLdtmeb9FDwU3kap6
----------------------

💰ہر ہفتہ 3 انعام💰

1️⃣ پہلا انعام 8000 پاکستانی روپیہ
یا 4000 انڈین روپیہ

2️⃣ دوسرا انعام 6000 پاکستانی روپیہ
یا 3000 انڈین روپیہ

3️⃣ تیسرا انعام 3000 پاکسانی روپیہ
یا 1500 انڈین روپیہ
----------------------

🌷آپ اپنے جواب جمعہ کے دن تک بھیج سکتے ہیں.

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 مركز بصيرت 🕋 مکہ مکرمہ كے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
https://t.me/baseeratur

🔗 ہمارا سوشل میڈیا پلیٹ فارم :
فيسبوك:www.facebook.com/baseeratUr یوٹیوب :www.youtube.com/baseeratUr

⭕️⭕️⭕️
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.
♻️♻️♻️
----------------------
. اللہ کی رحمت ومغفرت بہت وسیع ہے

🌼 🎋 🌼


اللہ رب العالمین فرماتا ہے:

﴿وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا﴾

🔘 اور اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔


🖌 امام سعدی -رحمہ اللہ- بیان کرتے ہیں:

﴿وَّاسْتَغْفِرِ اللَّـهَ﴾ ”اور اللہ سے مغفرت طلب کریں۔“ اگر آپ سے کوئی کوتاہی صادر ہوئی ہے تو اس کی بخشش طلب کیجیے۔ ﴿إِنَّ اللَّـهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا﴾ ”بے شک اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے“ جو کوئی اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہے اور توبہ کر کے اس کی طرف رجوع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بڑے بڑے گناہوں کو بخش دیتا ہے اور اس کے بعد اس کو عمل صالح کی توفیق سے نوازتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے ثواب کے حصول اور اس کے عقاب کے زوال کا موجب بنتا ہے.

📚 تفسیر السعدی (سورۃ النساء: 106)

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🍃🌼🌼🌼🍃
.
✍️ نماز جمعہ کے لئے جلدی نکلنا

جمعہ کی نماز کے لئے جلدی مسجد میں پہنچنا سنت ہے۔

جیسا کی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"جو شخص جمعہ کے دن غسل جنابت کی طرح غسل کرے، پھر نماز کے لیے جائے تو گویا اس نے ایک اونٹ کی قربانی دی۔

جو شخص دوسری گھڑی میں جائے تو گویا اس نے گائے کی قربانی کی۔

اور جو شخص تیسری گھڑی میں جائے تو گویا اس نے سینگ دار مینڈھا بطور قربانی پیش کیا۔

جو چوتھی گھڑی میں جائے تو گویا اس نے ایک مرغی کا صدقہ کیا۔

اور جو پانچویں گھڑی میں جائے تو اس نے گویا ایک انڈا اللہ کی راہ میں صدقہ کیا۔

پھر جب امام خطبے کے لیے آ جاتا ہے تو فرشتے خطبہ سننے کے لیے مسجد میں حاضر ہو جاتے ہیں"

📚 [صحیح بخاری: 881 اور صحیح مسلم: 850]


▪️فضیلت کی یہ گھڑیاں سورج طلوع ہونے سے شروع ہو جاتی ہیں۔
📚 "لقاء الباب المفتوح" (لقاء رقم /235).

▪️جمعہ کے دن مسجد جلدی جانے کا مطلب یہ ہے کہ انسان جلدی آ کر تلاوت قرآن، ذکر واذکار اور نوافل میں مشغول ہو جائے۔

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🍃🌼🌼🌼🍃
Result Weekly BASEERAT Contest # 29 نتیجہ / رزلٹ ہفتہ واری مسابقہ

https://youtu.be/Nx239HNacYI
------------------

👈 صحیح جواب دینے والوں کے نام ویڈیو میں اسکرول ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
---------------------

👈 اس ہفتہ انعامی قرعہ اندازی میں تین لوگوں کا نام نکالا گیا ہے.
------------------

⚠️ جن لوگوں کا نام لسٹ میں نہیں ہے ان سے گذارش ہے کہ وہ درج ذیل چیز پر دھیان دیں
۱- جواب دینے سے پہلے سوال والے ویڈیو کو ایک بار ضرور دیکھ لیں، اور اسی میں سے سوال کا جواب دیں، کیونکہ ہر سوال کا صحیح جواب ہماری ویڈیو میں موجود ہوتا ہے۔
٢- نام لکھتے وقت اپنا اور والد صاحب کا نام ضرور لکھیں، جلد بازی میں ادھورا نام نا لکھیں.
-------------------------

⭕️ نیا مسابقہ جلد ہی ان شاء اللہ اسی چینل پر آئے گا۔

🍀🍀🍀

👉 sahih jawab dainay walon ke naam ki list video mein scroll hotay hue dekhaya gaya hai .
--------------------

👉 is hafta inaami quraa andazi mein teen logon ka naam nikala gaya hai.
-------------------

⚠️ jin logon ka naam list mein nahi hai un se guzarsh hai ke woh darj zail cheezon par dheyaan den
1- jawab dainay se pehlay sawal walay video ko aik baar dekh len, aur isi mein se sawal ka jawab den, kyun ki har sawal ka sahih jawab hamare video me moujood hota hai.
2- naam likhte waqt apna aur waalid sahib ka naam zaroor likhain, jald baazi mein adhoora naam nah likhain
-------------------------

⭕️ Naya musabqa jald hi in sha Allah isi channel par aayga .
-------------------------

👥 مركز بصیرت كے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
https://t.me/baseeratur

═══☆ ❁✿❁ ☆═══
💡 مرکز بصیرت مکہ مکرمہ🕋 کی جانب سے پیش ہونے والا ہفتہ واری علمی مسابقہ📜

🌻 🌻 🌻

🔍 تفصیلی معلومات کیلئے ...👇
https://youtu.be/-ckh401NlQk
----------------------

📈مسابقہ میں شرکت کرنے کا لنک:
https://forms.gle/f12yGXLNtz4ud7qR6
----------------------

💰ہر ہفتہ 3 انعام💰

1️⃣ پہلا انعام 8000 پاکستانی روپیہ
یا 4000 انڈین روپیہ

2️⃣ دوسرا انعام 6000 پاکستانی روپیہ
یا 3000 انڈین روپیہ

3️⃣ تیسرا انعام 3000 پاکسانی روپیہ
یا 1500 انڈین روپیہ
----------------------

🌷آپ اپنے جواب جمعہ کے دن تک بھیج سکتے ہیں.

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 مركز بصيرت 🕋 مکہ مکرمہ كے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
https://t.me/baseeratur

🔗 ہمارا سوشل میڈیا پلیٹ فارم :
فيسبوك:www.facebook.com/baseeratUr یوٹیوب :www.youtube.com/baseeratUr

⭕️⭕️⭕️
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.
♻️♻️♻️
----------------------
🖌 اللہ اور رسول پر ایمان لانے والے کا حشر انبیاء وشہداء کے ساتھ ہوگا

♻️ 🟢 ♻️

اللہ رب العالمین ارشاد فرماتا ہے:

﴿وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولَٰئِكَ رَفِيقًا﴾

🟢 ہر وہ شخص جو اپنے حسب حال، قدر واجب کے مطابق، خواہ مرد ہو یا عورت اور بچہ ہو یا بوڑھا، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے۔ ﴿فَأُولَـٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّـهُ عَلَيْهِم﴾ ”پس یہی وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے فضل کیا“ یعنی ان کو عظیم نعمت سے نوازا، جو کمال، فلاح اور سعادت کی مقتضی ہے۔

📍ان فضل ونعمت والے لوگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ وہ......

﴿مِّنَ النَّبِيِّينَ﴾ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے وحی عطا کر کے فضیلت بخشی اور انہیں خصوصی فضیلت عطا کی کہ ان کو لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا اور انہوں نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی،

﴿وَالصِّدِّيقِينَ﴾ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس وحی کی کامل تصدیق کی جو رسول لے کر آئے تھے۔ انہوں نے حق کو جان لیا اور یقین کامل کے ساتھ اس کی تصدیق کی اور پھر اپنے قول و فعل، حال اور اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دے کر اس حق کو قائم کیا!

﴿وَالشُّهَدَاءِ﴾ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کیا تاکہ اللہ تعالیٰ کا کلمہ بلند ہو اور قتل کردیئے گئے۔

﴿وَالصَّالِحِينَ﴾ یہ وہ لوگ ہیں جن کا ظاہر و باطن درست ہے اور اس کے نتیجے میں ان کے اعمال درست ہیں۔

💫 پس ہر وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے وہ ان لوگوں کی صحبت سے بہرہ ور ہوگا، جن کے بارے میں رب نے فرمایا ﴿وَحَسُنَ أُولَـٰئِكَ رَفِيقًا﴾ وہ کیا ہی بہترین ساتھی ہیں، ان اصحاب فضیلت کے ساتھ نعمت والے باغوں میں اکٹھے ہونا اور اللہ رب العالمین کے جوار میں ان اصحاب کی قربت کا انس، ایک اچھی رفاقت ہے.

📚تفسیر سعدی، سورۃ النسآء: 69.

🤲اللہ رب العالمین ہمیں بھی ان لوگوں کے زمرے میں شامل کردے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🍃🌼🌼🌼🍃