عن وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ رضی اللہ عنہ يَقُولُ:سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِﷺ يَقُولُ:إِنَّ اللهَ اصْطَفَى كِنَانَةَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ،وَاصْطَفَى قُرَيْشًا مِنْ كِنَانَةَ،وَاصْطَفَى مِنْ قُرَيْشٍ بَنِي هَاشِمٍ، وَاصْطَفَانِي مِنْ بَنِي هَاشِمٍ۔
واثلہ بن أسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ نے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کنانہ کو منتخب کیا اور کنانہ میں سے قریش کو منتخب کیا اور قریش میں سے بنو ہاشم کو منتخب کیا اور بنو ہاشم میں سے مجھ کو منتخب کیا۔
📚(صحیح مسلم#5938)

عَن جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّﷺ قَالَ:أَنَا مُحَمَّدٌ،وَأَنَا أَحْمَدُ،وَأَنَا الْمَاحِي،الَّذِي يُمْحَى بِيَ الْكُفْرُ،وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى عَقِبِي، وَأَنَا الْعَاقِبُ وَالْعَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ۔
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: میں محمد ہوں، میں احمد ہوں،میں ماحی ہوں،میرے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کفر مٹا دے گا۔میں حاشر ہوں، لوگوں کو میرے پیچھے حشر کے میدان میں لایا جائے گا۔اور میں عاقب ہوں اور عاقب وہ ہوتا ہے جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو۔
(صحیح مسلم #2354 #6105)

عن أَنَس بْن مَالِكٍ رضی اللہ عنہ يَصِفُ النَّبِيَّﷺ قَالَ: کانَ رَبْعَةً مِنَ الْقَوْمِ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ،أَزْهَرَ اللَّوْنِ لَيْسَ بِأَبْيَضَ أَمْهَقَ، وَلَا آدَمَ لَيْسَ بِجَعْدٍ قَطَطٍ وَلَا سَبْطٍ رَجِلٍ أُنْزِلَ عَلَيْهِ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ فَلَبِثَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ يُنْزَلُ عَلَيْهِ،وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ وَقُبِضَ وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعَرَةً بَيْضَاءَ۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریمﷺ کے اوصاف مبارکہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ درمیانہ قد تھے، نہ بہت لمبے اور نہ چھوٹے قد والے، رنگ کھلتا ہوا تھا،نہ بالکل سفید اور نہ بالکل گندم گوں۔آپ کے بال نہ بالکل مڑے ہوئے سخت تھے اور نہ سیدھے لٹکے ہوئے تھے۔ نزول وحی کے وقت آپ کی عمر چالیس سال تھی۔ مکہ میں آپ نے دس (اور تین تیرہ) سال تک قیام فرمایا اور اس پورے عرصہ میں آپ پر وحی نازل ہوتی رہی اور مدینہ میں آپ کا قیام دس سال تک رہا۔آپ کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں ہوئے تھے۔
(صحیح البخاری#3547)

عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:مَا مَسِسْتُ حَرِيرًا وَلَا دِيبَاجًا أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ النَّبِيِّﷺ،وَلَا شَمِمْتُ رِيحًا قَطُّ أَوْ عَرْفًا قَطُّ أَطْيَبَ مِنْ رِيحِ أَوْ عَرْفِ النَّبِيِّﷺ۔
انس رضی اللّہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺ کی ہتھیلی سے زیادہ نرم و نازک کوئی ریشم نہیں چُھوا اور نہ میں نے نبیﷺ کی خوشبو سے زیادہ بہتر اور پاکیزہ کوئی خوشبو سونگھی۔
(صحیح البخاری#3561)