Maulana Hameedullah Lone Hafidahullah
448 subscribers
1.32K photos
442 videos
263 files
336 links
Official Telegram channel of Shaykhul Mashaa'ikh Maulana Hameedullah Lone Kashmiri Hafidahullah
Download Telegram
اہل اللہ کی صحبت حاصل کرنے کا طریقہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اگر اتنا وقت نہ ہو کہ اہل اللہ کی صحبت میں رہ سکے تو کم از کم ان سے خط و کتابت ہی رکھے اور جب کبھی موقع مل جائے چاہے دو چار ہی روز کے لئے کیوں نہ ہو اس میں انکے پاس رہ جایا کرے اور بزرگوں کے حالات کا مطالعہ کرتا رہے.
غرض کوئی کام ایسا نہیں جسکی کوئی راہ نہ ہو مگر کام کرنیوالا چاہیئے، راہیں سب نکل آتی ہیں.

(ملفوظ 438، جلد 3 ص 267)

Join https://tlgrm.me/shaykhhameedullah
#ملفوظات_حکیم_الامت_رح
معصیت سے توبہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
ملفوظ 434: ایک صاحب کےسوال کے جواب میں فرمایا کہ حضرت سلطان نظام الدین قدس سرہ کا مقولہ میں نے خود دیکھا ہے فرماتے ہیں کہ جس مصیبت سے توبہ کر لی ہو اور وہ پھر بھی یاد آئے تو یہ کہو کہ یاد آکر لذت آتی ہے یا نفرت، اگر لذت آتی ہے تو یہ اسکی علامت ہے کہ توبہ قبول نہیں ہوئی اور اگر نفرت معلوم ہو تو اس کی علامت ہے کہ توبہ قبول ہو چکی.

( جلد 3 ص 266 )

#ملفوظات_حکیم_الامت_رح
Join https://t.me/shaykhhameedullah
مدینہ منورہ کے دہی کو کھٹا کہنے کا انجام:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملفوظ 99: فرمایا کسی ہندوستانی نے مدینہ منورہ میں مدینہ کے دہی کو ناپسند کہا کہ یہاں کا دہی اچھا نہیں ہے خواب میں حضورؐ نے فرمایا کہ ہندوستان میں جا کر دہی کھاؤ. (یعنی مدینہ سے نکل جاؤ) بے ادبی کا یہ نتیجہ ہوا۔
( جلد 15 ص 223 )

#ملفوظات_حکیم_الامت_رح

Join https://t.me/shaykhhameedullah
تعمیم التعلیم:
ــــــــــــــــــــــــــ
عوام نے علمِ دین کو عربی ہی کے ساتھ مخصوص سمجھ لیا ہے اور عربی پڑھنے کی ہر ایک کو فرصت نہ تھی تو اب انہوں نے اردو میں بھی مسائل نہ سیکھے کیونکہ اردو میں مسائل پڑھ لینے کو وہ علم ہی نہیں سمجھتے (حالانکہ) اردو میں علمِ دین پڑھ لینے سے بھی وہ فضائل حاصل ہوسکتے ہیں جو احادیث و قرآن میں علم کے لئے وارد ہیں.

( خطباتِ حکیم الامت رح ، ج ٢ ص ٩٢ )

#ملفوظات_حکیم_الامت_رح

Join https://tlgrm.me/shaykhhameedullah