Baseerat / بصيرت
970 subscribers
306 photos
88 videos
1 file
641 links
💫 *ہمارا تعارف*💫
📢 *مركز بصيرت:* 🕋 مکہ مکرمہ میں قائم ایک تعلیمی اور دعوتي مرکز ہے،
🌍جو دنیا بھر میں اردو بولنے والوں کے لئے دعوت وتعلیم کا کام کرتا ہے۔
ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr
Download Telegram
.

قیامت سے قبل ظاہر ہونے والے کچھ علامات

اللہ کے رسول ﷺ ارشاد فرماتے ہیں:

<أَنَّ بَیْنَ یَدَیِ السَّاعَۃِ تَسْلِیمَ الْخَاصَّۃِ وَفُشُوَّ التِّجَارَۃِ حَتّٰی تُعِینَ الْمَرْأَۃُ زَوْجَہَا عَلَی التِّجَارَۃِ وَقَطْعَ الْأَرْحَامِ وَشَہَادَۃَ الزُّورِ وَکِتْمَانَ شَہَادَۃِ الْحَقِّ وَظُہُورَ الْقَلَمِ>۔

. قیامت سے پہلے صرف مخصوص لوگوں کو ہی سلام کہا جائے گا اور تجارت عام ہو جائے گی، حتی کہ بیوی تجارتی امور میں اپنے خاوند کی مدد کرے گی، نیز قطع رحمی، جھوٹی گواہی، سچی شہادت کو چھپانا اور لکھائی پڑھائی (بھی عام ہو جائے گی)۔

Qayamat se pehle sirf makhsoos logon ko hi salaam kaha jayega aur tijarat aam ho jayegi, hatta ke biwi tijarti umoor mein apne shohar ki madad karegi, qita rehmi, jhooti gawahi, sachhi shahadat ko chhupana aur likhai parhai (bhi aam ho jayegi).

♻️ قیامت کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ ہیکہ صرف جان پہچان والو کو ہی سلام کیا جائے گا، کاروبار میں بیوی اپنے شوہر کی مدد کریگی، رشتہ داروں سے دوریاں بنا لی جائیں گی (قطع تعلقی عام ہوجائیگی)، جھوٹی قسم کھانا، جھوٹی گواہی دینا، حق بات کو چھپانا عام ہوجائے گا.

⚠️ اگر غور کیا جائے تو یہ تمام علامتیں معاشرے میں عام ہوتی نظر آرہی ہیں.

📚 مسند احمد، 8257/7 -- الادب المفرد: 801 (صحیح)

🤲 الله ہم سب كو نیک اعمال کرنے اور برائی سے دور رہنے كى توفيق عطا فرمائے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
.
سید الاستغفار

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"سید الاستغفار یہ ہے کہ بندہ کہے...

اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، إِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ"

اے اللہ! تو میرا مالک ورب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تونے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، جس برائی کا میں ارادہ کر چکا ہوں اس سے تیری پناہ مانگتا ہوں، تیرے جو مجھ پر احسان ہیں ان کا میں اعتراف کرتا ہوں اور تیرے رو بہ رو اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں، پس مجھے معاف فرما دے، تیرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا اور کوئی بھی نہیں ہے.

🌿 اس حدیث کی تفصیل میں ارشاد نبوی ہے کہ جس کسی نے اس دعا کو دن میں اس پر یقین رکھتے ہوئے پڑھا اور شام سے پہلے وفات پا گیا تو وہ اہل جنت میں سے ہے، اور جس شخص نے رات کو اس پر یقین رکھتے ہوئے پڑھا اور وہ صبح ہونے سے پہلے وفات پاگیا تو وہ اہل جنت میں سے ہے.
📚 صحیح بخاری: (6306- 6323)

🍃 ہر مسلمان کو یہ دعا ہر روز صبح وشام ضرور پڑھنا چاہئے، اور سے یقین کے ساتھ پڑھنا چاہئے.

🤲 اللہ ہم سبب کے گناہوں کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو اہل جنت میں سے بنائے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
✍️ مغفرت طلب کرنے كا ایک راستہ یہ بھی...

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

"مَا مِنْ عَبْدٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ"

"جو بندہ بھی کوئی گناہ کرتا ہے پھر اُٹھ کر اچھے طریقے سے وضو کرتا ہے، پھر دو رکعتیں پڑھتا ہے اور اس کے بعد الله سے اپنے گناہ کی معافی مانگتا ہے تو اسے معاف کر دیا جاتا ہے۔"

📚 (أبو داود (1521)، صححه الألباني)

🤲 اللہ ہم سب کے گناہوں کی مغفرت فرمائے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
✍️ رحمت الہی کی امید اور گناہوں کا خوف

▫️سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:

" أن النبي ﷺ دخل على شاب وهو في الموت فقال كيف تجدك قال والله يا رسول الله إني أرجو الله وإني أخاف ذنوبي فقال رسول الله ﷺ لا يجتمعان في قلب عبد في مثل هذا الموطن إلا أعطاه الله ما يرجو وآمنه مما يخاف".

📚 [سنن الترمذي: 983، وابن ماجه: 4261، وحسنه الألباني]

♦️ نبی کریم ﷺ ایک نوجوان کے پاس تشریف لے گئے۔ جو قریب الوفات تھا۔
رسول اللہ ﷺ نے فر مایا: تم اپنے کو کیسا پارہے ہو؟
اس نے کہا: اللہ کی قسم، اے اللہ کے رسول، اللہ سے (اس کی رحمت کی) امید رکھتا ہوں لیکن اپنے گناہوں سے ڈر بھی لگتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس بندے کے دل میں ایسے موقع پر یہ دونوں چیزیں (امید اور خوف) جمع ہو جائیں تو اللہ تعالی اسے وہ چیز دے دیتا ہے جس کی وہ امید رکھتا ہے اور اسے بچا لیتا ہے اس سے، جس سے وہ ڈرتا ہے۔

🤲 اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق بخشے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں۔

🍃🌼🌼🌼🍃
. 🍃 جمعہ کے دن کا مقام 🍃

اللہ تبارک وتعالیٰ نے امت مسلمہ کو بہت سارے خصائص اور فضائل سے نوازا ہے جن میں سے ایک خصوصیت جمعہ کا دن ہے۔

✒️ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

" يَوْمُ الْجُمُعَةِ يَوْمُ عِبَادَةٍ، وَهُوَ فِي الْأَيّامِ كَشَهْرِ رَمَضَانَ فِي الشّهُورِ وَسَاعَةُ الْإِجَابَةِ فِيهِ كَلَيْلَةِ الْقَدْرِ فِي رَمَضَانَ"

جمعہ کا دن عبادت کا دن ہے، اِس کا دنوں میں ایسا مقام ہے جیسا کہ مہینوں میں رمضان کا، اور اس دن مقبولیت کی گھڑی کا وہی درجہ ہے جیسا کہ ماہِ رمضان میں شبِ قدر کا۔
📚 [زاد المعاد 386/1]

اللہ رب العزت نے اس دن کو دوسرے تمام دنوں پر فضیلت دے رکھی ہے جس طرح اس نے سورج کو تمام ستاروں پر فضیلت دی ہے۔

یہ وہ دن ہے جس میں ذکر واذکار، تلاوتِ قرآن اور جملہ عبادات کے لیے اپنے آپ کو فارغ کرنا مستحب ہے۔

▪️رب العالمین ہمیں اس عظیم دن کا قدر کرنے والا بنائے🌱

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں۔

🍃🌼🌼🌼🍃
. ✍️ جمعہ کے دن بہ کثرتِ درود کا اہتمام کریں🌱

📜أوس بن أوس رضي اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

((إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة فأكثروا علي من الصلاة فيه فإن صلاتكم معروضة))

"تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے مجھ پر درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے"۔🍃

📚(ابوداوٴد: ١٥٣١، ابن ماجہ: ١٠٨٥)

🔸 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، ‌‌‌‌‌‏اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ. 🌺

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
✍️ "اللہ کے نزدیک سب سے برا شخص"

▪️ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: رسول ﷺ نے فرمایا:

"قیامت کے دن اللہ تعالی کے نزدیک لوگوں میں بدترین دَرَجے والا وہ بندہ ہے جو دوسروں کی دنیا کی خاطر اپنی آخرت برباد کردے

📖تشریح:- بعض لوگ دوستی، رشتہ داری یا دنیاوی مفاد کی لالچ میں کسی ظالم کی حمایت کرکے اسے دنیاوی فائدہ پہنچاتے ہیں لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ اس سے ان کی عاقبت خراب ہوگی جو شخص ظالم کی اعانت کرتا ہے اور اس کے ہاتھ مضبوط کرتا ہے وہ اپنی خوشامدانہ پالیسی سے چاہے اس بدکردار کی دنیا سنوار دے لیکن آخرت میں یہ روسیاہ، بہت رسوا ہوگا اور اس کا شمار بد ترین انسانوں میں ہوگا۔

📚 |[ابن ماجہ، حدیث:3966]|

🤲 اللہ اس برے فعل سے ہماری حفاظت فرمائے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں۔

🍃🌼🌼🌼🍃
.
🌿 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جامع دعا

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي، وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةً فِي قَوْمٍ فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ، أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُ إِلَى حُبِّكَ

🍃 اے اللہ! میں تجھ سے خیر کے کام کرنے، برائیوں کو چھوڑنے اور مسکینوں سے محبت کی توفیق طلب کرتا ہوں، اور چاہتا ہوں کہ تو مجھے معاف کر دے اور مجھ پر رحم فرما، اور جب تو کسی قوم کو آزمائش میں ڈالنا چاہے، تو مجھے فتنہ میں ڈالنے سے پہلے موت دیدے، میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں، اور اس شخص کی محبت مانگتا ہوں سے جو تجھ سے محبت کرتا ہو، اور اس عمل کی محبت مانگتا ہوں جو تیری محبت کے حصول کا سبب بنے“

📚 (ترمذی: 3235،صحیح)

🤲 اللہ -عزوجل- ہمیں فعل خیر کو انجام دینے اور منکرات سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
"دو چیزوں سے ابنِ آدم کی نفرت"

🍂 سيدنا محمود بن لَبِید الأنصاري رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :

’’اثنَتانِ يَكرَهُهما ابنُ آدَمَ: يَكرَهُ الموتَ والمَوتُ خَيرٌ للمُؤمنِ مِنَ الفِتنةِ، ويَكرَهُ قِلةَ المالِ، وقِلةُ المالِ أقلُّ للحِسابِ.‘‘

"دو چیزیں ہیں جنہیں انسان ناپسند کرتا ہے، انسان موت کو ناپسند کرتا ہے حالانکہ موت مومنوں کے لیے فتنے سے بہتر ہے،
اور وہ قلتِ مال کو ناپسند کرتا ہے جبکہ قلتِ مال کا حساب کم ہے."

📚 (مسند أحمد : ٢٣٦٧٤، إسناده جيد)


🤲 اللہ رب العالمین ہمیں فتنوں سے محفوظ رکھے اور ہمارے حساب کو آسان بنائے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
✍️ جمعہ کے دن کئے جانے والے اہم اعمال🌷
مسواک کرنا (البخاری - 883)
غسل کرنا (البخاری - 883)
صاف کپڑے پہننا (ابو داؤد - 347)
خوشبو لگانا (البخاری - 883)
جمعہ کے لئے امام سے پہلے مسجد جانا (ابو داؤد - 345)
جمعہ کے لئے پیدل چل کر جانا (ابو داؤد - 345)
تحیة المسجد کے بعد ( یعنی دو رکعت پڑھ کر ) بیٹھنا ( مسلم - 930)
امام سے قریب ہو کر بیٹھنا (ابو داؤد - 345)
خطبہ غور سے اور خاموشی کے ساتھ سننا (ابو داؤد - 345)
دوران خطبہ فضول کام لایعنی باتوں سے پرہیز کرنا (ابو داؤد - 345)
➊➊ جمعہ کے دن عام دنوں سے زیادہ درود شریف پڑھنے کا اہتمام کرنا (مسلم - 912)
➋➊ سورہ الکہف کا پڑھنا (صحیح الجامع - 6470)

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
🕛 سورہ کہف کب پڑھی جائے گی؟
کیا جمعہ کی رات کو ہی سورہ کہف پڑھ سکتے ہیں؟

✍🏻 بہتر اور احتیاط یہی ہے کہ آدمی سورہ کہف جمعہ کے روز دن میں ہی پڑھے. کیوں کہ زیادہ تر احادیث میں جمعہ کے دن میں ہی سورہ کہف پڑھنے کا ذکر ملتا ہے. لیکن اگر کوئی جمعہ کی رات کو ہی سورہ کہف پڑھ لے تو إن شاء الله تعالى اسے بھی ثواب مل جائے گا کیوں کہ بعض موقوف روایات میں رات کا بھی ذکر ملتا ہے۔

📚 الموسوعة الفقهية المسيرة: ٣٥٩/٢

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
📚اپنے علم کو ضائع نہ کریں.

. 🍃🥀🍃 بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً 🍃🥀🍃

🌷حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

میرا پیغام لوگوں کو پہنچاؤ! اگرچہ ایک ہی آیت ہو اور بنی اسرائیل کے واقعات تم بیان کر سکتے ہو، ان میں کوئی حرج نہیں اور جس نے مجھ پر قصداً جھوٹ باندھا تو اسے اپنے جہنم کے ٹھکانے کے لیے تیار رہنا چاہیے"

📖تشریح:- اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اپنے علم کی حد تک ہر شخص اس بات کا مکلف ہے کہ قرآن وحدیث کا جو بھی علم اسے حاصل ہو اسے لوگوں تک پہنچاۓ، یہاں تک کہ اگر کسی ایک حکم الٰہی سے ہی آگاہ ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو بھی اس سے آگاہ کرے، بنی اسرائیل سے متعلق صرف وہ باتیں بیان کی جائیں جو آپﷺ سے صحیح سندوں سے ثابت ہیں.

📚 |[صحیح بخاری:3461]|

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں۔

🍃🌼🌼🌼🍃
. ذکر اور نفاق میں فرق

رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

"مَنْ أَكْثَرَ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى بَرِئَ مِنَ النِّفَاقِ."

«جس شخص نے (خود پر) کثرت سے الله تعالی کا ذکر (کرنا لازم) کرلیا، وه نفاق سے بری ہو گیا۔»

📚 العلل ومعرفة الرجال للإمام أحمد بن حنبل، بتحقيق وصي الله عباس الهندي: ٥٣٠ ۔ وسنده حسن لذاته


🍃 علامہ ابن القیم رحمه الله فرماتے ہیں:

"مِنْ عَلَامَةِ النِّفَاقِ: قِلَّةُ ذِكْرِ اللهِ عَزَّ وَجَل."

«الله عز وجل کے ذکر میں کمی، نفاق کی علامت میں سے ہے۔»

📚 الوابل الصيب ورافع الكلم الطيب، بتحقيق ابن قاید ص: ١٩٦

🤲 اللہ رب العالمین ہمیں کثرت سے ذکر واذکار کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
✍🏻 ہم اپنی پسندیدہ اور ناپسندیدہ امور میں کیا کہیں؟

سيده عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:

▪️ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ إِذَا رَأَى مَا يُحِبُّ قَالَ:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ.
وَإِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ قَالَ:
الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ ▪️.

▫️رسول اللہ ﷺ جب کوئی اچھی چیز (یا اچھی صورت حال)دیکھتے تو فرماتے:
[اَلۡحَمۡدُ لِلہِ الَّذِی بِنِعۡمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ] سب تعریفیں اس اللہ کے لئے جس کے فضل وانعام سے نیک کام(اور مقاصد) پورے ہوتے ہیں۔
اور جب کوئی ناپسندیدہ چیز (یا بری صورت حال)سامنے آتی تو فرماتے:
[اَلۡحَمۡدُ لِلہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ] ہر حال میں اللہ کی تعریف اور اس کا شکر ہے۔

📚 [سنن ابن ماجہ: 3803 (حسنه الألباني) وابن السني في عمل اليوم والليلة:378، والطبراني في المعجم الأوسط:6663]

. 🍃🍃 فوائد 🍃🍃

اس حدیث میں ایک پیغمبرانہ تعلیم ہے، اور یہ وضاحت ہے کہ مسلمان کو ہر اس چیز پر صبر کرنا چاہیے جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کیا ہے جو اسے خوش کرتی ہے یا اسے ناراض کرتی ہے۔
ناپسندیدہ چیزوں پر ہم ڈریں نہیں، بلکہ اس پر صبر کرتے ہوئے اپنے دل، زبان اور اعضاء کو ناراضگی سے دور رکھیں۔
حدیث میں اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی ترغیب ہے۔
اسی طرح مصیبت پر صبر کی ہدایت ہے۔
سچا مؤمن خوشحالی اور مصیبت ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے۔

🤲 اللہ عزوجل ہمیں صبر و شکر کا پیکر بنائے۔"🌴

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Apni Family par kharch karne ka Satan | اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنے کا ثواب
✍️ جمعہ میں حاضری سے پیچھے رہ جانا

بغیر عذر شرعی نمازِ جمعہ ترک کرنا کبیرہ گناہ ہے، اور اس کے چھوڑنے والے پر سخت وعید ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
" لينتهين اقوام عن ودعهم الجمعات او ليختمن الله على قلوبهم وليكونن من الغافلين ".

لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز آجائیں، ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور وہ یقینی طور پر غافلوں میں سے ہو جائیں گے.

📚 [مسلم: 865 - نسائی: 1370]


🍃 حدیث سے مستنبط مسائل: 🍃

❶ جمعہ چھوڑنا کبیرہ گناہ ہے۔
❷ دلوں پر مہر لگنے کے بعد انسان کے لیے اخروی فلاح و نجات کی امید ختم ہو جاتی ہے۔
❸ بعض گناہ انسان کے لیے بے پناہ برائی لا سکتے ہیں۔
❹ غافلوں میں سے ہونے کا مطلب اللہ کے ذکر اور اس کے احکام سے بالکل بے پرواہ ہو جائیں گے۔

▪️یہ بہت بڑی سخت وعید ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے! 🌴

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
🤝مصیبت زدہ کو تسلّی دینا 🤝

💕 سیدنا عمرو بن حزم رضي الله عنهما ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ رسول الله ﷺ نے فرمایا :

« ما من مؤمنٍ يعزِّي أخاهُ بِمُصيبةٍ إلَّا كساهُ اللَّهُ سبحانَهُ من حُلَلِ الكرامةِ يومَ القيامَةِ ».

"جو کوئی مومن اپنے بھائی کی مصیبت پر اس کی دلجوئی کرتا ہے، قیامت کے دن الله سبحانہ وتعالی اسے عزت کا لباس پہنائیں گے."

📚(سنن ابن ماجه : ١٦٠١، حسَّنه الألبانی)

▪️اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں مصیبت زدہ اپنے مسلم بھائیوں کی مدد کرنے کی توفیق بخشے! 🌴

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃
✍️ گناہ کبیرہ کیا ہے؟

🍂 سیدنا أنس بن مالک رضی اللّٰه عنه فرماتے ہیں کہ

رسول اللّٰہ ﷺ نے کبیرہ گناہوں کا ذکر کیا یا ان کے بارے میں آپ ‌سے سوال کیا گیا،

آپﷺ ‌نے فرمایا:

« الله تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، جان کو قتل کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔

- پھر رسول الله ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہوں کی خبر نہ دوں؟
پھر فرمایا: وہ جھوٹی بات ہے، یا فرمایا: وہ جھوٹی گواہی ہے ».


🖍️فوائد ومسائل:

👈🏿 کبیرہ گناہ:
ہر وہ گناہ جس کو شریعت میں کبیرہ قرار دیا گیا ہو، یا جس پر اللہ تعالیٰ نے آخرت میں عذاب، غضب اور لعنت کی دھمکی دی ہو، یا جس پر دنیا میں حد لاگو ہوتی ہو، یا جس سے سختی کے ساتھ روکا گیا ہو یا جس کے مرتکب کو فاسق قرار دیا گیا ہو۔
👈 اصل بات یہی ہے کہ کتاب و سنت میں جس جس گناہ کو کبیرہ کہا گیا ہے وہ کبیرہ ہے باقی گناہوں کے بارے فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کبیرہ ہے یا صغیرہ۔ کیونکہ یہ خالصۃً دینی معاملہ ہے جس کے بارے قیاس و رائے سے بات کرنی مناسب نہیں۔

📚 مسند احمد : (9675)

▪️اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں گناہوں کے ارتکاب سے محفوظ رکھے! 🌴

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 مركز بصيرت مکہ مکرمہ🕋 کے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں، اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں.
https://t.me/baseeratur

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr

🍃🌼🌼🌼🍃
. اس میسج کو زیادہ سے زیادہ
شیئر کریں
۔
🍃🌼🌼🌼🍃