Maulana Hameedullah Lone Hafidahullah
451 subscribers
1.32K photos
442 videos
260 files
335 links
Official Telegram channel of Shaykhul Mashaa'ikh Maulana Hameedullah Lone Kashmiri Hafidahullah
Download Telegram
Jum'uah Bayaan 30 Aug 2024
*اپنے خالق و مالک کو خوش رکھو، وہ آپکو خوش رکھیں گے*

*آنلائن کلاسز میں ہونے والی بے دینی والے کاموں کے تعلق سے اہم گذارشات*

پسند فرمودہ: *شیخ المشائخ مولانا حمیداللہ لون صاحب دامت برکاتہم*

🖋️: محمد انس

شریعت کا مزاج جو ہمارے اکابرین نے ہمیں سکھایا ہے وہ یہ ہے کہ جس کام میں ہمیں کسی حد تک کچھ فائدہ حاصل ہونے کی امید ہو لیکن ساتھ میں اس کام کے کرنے سے بندے کو نقصان کا خطرہ بھی لاحق ہو تو ایسے کام کو چھوڑ دینا چاہئے۔ کیونکہ وقتی فائدہ سے زیادہ ضرر سے بچنا ضروری ہے۔

یہ تو ایک عام قاعدہ ہے لیکن اسکی اہمیت میں تب اضافہ ہوتا ہے جب کسی دینی معاملہ میں ایسی صورتحال پیش آجائے۔ کیونکہ ہماری زندگیوں کا مقصد ہی دین و شریعت کی پابندی کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔ اب اگر کسی کام میں ہمیں بظاہر دینی اعتبار سے کچھ نفع محسوس ہو لیکن وہ کام شریعت کے اصولوں کے خلاف ہو، اس کام میں شریعت کے قائم کردہ حدود کا لحاظ نہ کیا جاتا ہو تو یاد رکھنا چاہیے اس کام کو چھوڑ دینا ایک بندہ کے اوپر لازم ہوجاتا ہے۔ اور یہ کام دین کا کام نہیں بلکہ بے دینی کا کام بن جاتا ہے۔

ایسے بہت سارے کاموں میں آج عام ابتلا ہے جس کی بنیادی وجہ قرآن و سنت کی صحیح سمجھ نہ ہونا، شریعتِ مطہرہ کی قائم کردہ حدود کو ہلکا سمجھنا، اپنے اکابرین کے طریقۂ کار سے ہٹ کر اپنے دماغ و فہم اور صلاحیت کو استعمال کرنا وغیرہ ہے۔

آج انٹرنیٹ کا دور ہے جہاں بہت سارے عصری علوم لوگ آنلائن حاصل کر رہے ہیں، دینی علم حاصل کرنے کے لیے بھی بہت سارے پلیٹ فورمز ایسے ہیں جہاں طلباء و طالبات کو آنلائن دینی علم پڑھایا جاتا ہے۔ علمِ دین حاصل کرنے کا اصل طریقہ تو وہی ہے کہ طالبِ علم استاذ کے پاس جاکر علمِ دین حاصل کرے، اس سے علم کے ساتھ ساتھ صالح استاذ کی صحبت کی برکت سے طلباء کے اندر تقویٰ کا ایک خاص دینی رنگ بھی منتقل ہوتا ہے۔ ہاں اگر مصروفیات کی وجہ سے عصری تعلیم یافتہ حضرات، ملازم پیشہ حضرات کے لیے، جو آفلاین استاذ کے پاس جاکر پڑھ نہیں پاتے ہیں، شریعت کے حدود کی پابندی کے ساتھ آنلائن دین سیکھنے کا انتظام کیا جائے تو بہت اچھا قدم ہے۔ اسکے بہت اچھے نتائج ہمارے سامنے بھی آتے رہتے ہیں۔ لیکن ایک بات یاد رکھنے کی ہے شریعتِ مطہرہ نے ہر معاملہ میں ہماری رہنمائی فرمائی ہے اور ہر کام میں شریعتِ مطہرہ کے قائم کردہ اصولوں کی پابندی کرنا ہر مسلمان بندہ اور بندی پر فرض ہے۔

ایک بہت بڑی غلطی جو ان آنلائن کورسز میں دیکھنے کو مل رہی ہے وہ یہ ہے کہ ایک جوان استاذ آنلائن کلاس ویڈیو کی شکل میں دے رہا ہے اور اسکی آنلائن کلاس میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی شامل ہوئی ہیں! إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، استاذ دین پڑھا رہا ہے اور طلباء و طالبات دین سیکھ رہے ہیں، لیکن شریعت کے حدود کا خیال کسی کو نہیں!!!! جب بھی کسی نے شریعت کے حدود کا خیال نہیں کیا، چاہے وہ اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت ہی کیوں نہ کر رہا ہو وہ مجرم ہے اور آگے چل کر وہ فتنہ میں مبتلا ہوہی جاتا ہے۔ ایک استاذ کا ویڈیو کے ذریعہ جوان لڑکیوں کو دین پڑھانا، تربیتی مجالس کا انعقاد کرنا ناجائز اور حرام ہے اور ہماری بہنوں کا ایسی کلاسز میں شرکت کرنا بھی ناجائز ہے۔

ایسے ہی جب استاذ آنلائن پڑھا رہا ہوتا ہے طلباء اور طالبات اکھٹے کلاس دے رہے ہوتے ہیں تو کبھی استاذ کسی لڑکے کی تعریف کرتا ہے اور کبھی کسی لڑکی کی تو یہ بھی فتنہ کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ لڑکوں کے پڑھانے کے لیے مرد استاذ کا انتظام ہو، اور بہنوں کے لیے خواتین ہی کا انتظام ہو، اور فتنہ اور حالات حاضرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے بہنوں سے یہ بھی گزارش ہے کہ آنلائن کلاس کے دوران اس بات کا لحاظ بھی رہنا چاہیے کہ جب کلاس چل رہی ہو تو ہماری بہنیں یہ کلاس الگ کمرے میں دیں جہاں کوئی مرد نہ ہو تاکہ پڑھانے والی کی آواز غير محرم مردوں کے کانوں میں نہ پڑھے۔ اہلِ تقویٰ کے نزدیک عورت کی آواز کا بھی پردہ ہے۔

ایسے ہی ایک خرابی جس کی اصلاح ضروری معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ آنلائن کلاسز کے لیے جو گروپس وٹس ايپ پر بنتے ہیں اُن میں لڑکوں اور لڑکیوں کو عَلٰحِدَہ عَلٰحِدَہ رکھنا چاہئے ایک ہی گروپ میں طلباء اور طالبات کو اکھٹے رکھنے سے بھی سنگین نتائج سامنے آتے ہیں۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمیں شریعتِ مطہرہ کی قائم کردہ حدود کی پاسداری کے ساتھ، اخلاصِ کامل کے ساتھ اپنے دین کی مقبول خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

والسلام
Audio
Audio from The Arjumand Creations and Consultants
Maulana Hameedullah Lone Hafidahullah
Audio from The Arjumand Creations and Consultants
توحید کی اہمیت اور شرک کی چند قسمیں

شیخ المشائخ مولانا حمیداللہ لون صاحب دامت برکاتہم
Maulana Hameedullah Lone Hafidahullah
- (21).mp4
شياطين اور ساحرین کے شر سے بچتے اور بچاتے رہو
.
.
شیخ المشائخ حضرت مولانا حمید اللہ لون صاحب کشمیری دامت برکاتہم العالیہ
Audio
Audio from The Arjumand Creations and Consultants
Maulana Hameedullah Lone Hafidahullah
Audio from The Arjumand Creations and Consultants
حقیقی محبِّ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم!