Maulana Hameedullah Lone Hafidahullah
448 subscribers
1.32K photos
442 videos
263 files
336 links
Official Telegram channel of Shaykhul Mashaa'ikh Maulana Hameedullah Lone Kashmiri Hafidahullah
Download Telegram
یہ #حکیم_الامت ہی کرسکتے تھے کہ اپنی سند و دستار بندی رکوانے کی درخواست کرنے چلے گئے .
( اشرف السوانح جلد1 ، صفحہ 66 )
Forwarded from Faizan e kaleem
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
معارف الابرار سلسلہ نمبر 26
عنوان: تجوید کی رعایت اہم ہے
بیان: شیخ المشائخ محی السنہ عارف باللہ حضرت اقدس شاہ ہردوئی نور اللہ مرقدہ
5_6249122289774755889.pdf
12.6 MB
مجلہ : ماہنامہ دعوة الحق

ماہ : ذوالقعدة ١٤٣٩ھ

#_آگست_2018

از : مجلس دعوة الحق پرنام بٹ
Forwarded from Faizan e kaleem
Forwarded from Faizan e kaleem
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
فغان اختر سلسلہ نمبر 574
عنوان: گناہ چھوڑنے کی فکر کرو
بیان: شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس شاہ حکیم صاحب نور اللہ مرقدہ
با ادب گزارش (حصہ ۱)


میرا ذاتی مشاہدہ اور تجربہ ہے کہ آج امت مسلمہ کی بڑی تعداد کو کلمہ طیبہ یاد نہیں، یہ بہت ہی بدنصیبی کی بات ہے۔
میری پوری امت مسلمہ سے اموماً اور مسلمامانِ جموں و کشمیر سے خصوصاً یہ گزارش ہے کہ ایک تو خود مع اہل و عیال کے، دوسرے احباب و برادراں اور بہنوں کے، کلمہ طیبہ ٹھیک سے ادب و عظمت کے ساتھ سیکھیں اور سکھائیں۔
اسکے حقوق اور تقاضوں پر غور کرے اور کرائے، کثرت کے ساتھ وردِ زبان کریں اور کرائے۔
مزید اللہ سے التجا کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ ارحم الراحمین کلمہ طیبہ کے نور اور حقیقت سے امت مسلمہ کے قلوب منور فرماکر اسکے مطابق جینا مرنا نصیب فرما۔

—شیخ المشائخ مولانا حمیداللہ لون صاحب دامت برکاتہم
خلیفہ و مجازِ بیعت: محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ہردوئیؒ
با ادب گزارش (حصہ ۲)

کلمہ طیبہ ہماری ابتدء ہے اور انتہا بھی۔
جس نے شعور کے ساتھ اسکی ابتدء کی وہ مؤمن بن جاتا ہے اور جسے اس پر انتہا ہوئی وہ نجات پائے گا۔
کامل مؤمن کو نجاتِ کامل اور ناقص مؤمن کو ناقص نجات ملے گی۔

یا اللہ ہم سب کو ایمانِ کامل عطا فرما۔

—شیخ المشائخ مولانا حمیداللہ لون صاحب دامت برکاتہم
خلیفہ و مجازِ بیعت: محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ہردوئیؒ
Nikah Majlis at Shopian
Today 01:30pm onwards
FRIDAY LECTURE OF HADHRAT WALA
DAMAT BARKATHUM

AT: KHANDIPORA KULGAM
Forwarded from Faizan e kaleem
کلام کامل
مہمان خانہ مدرسہ شاہی لالباغ میں
حضرت کامل صاحب دامت برکاتھم کا کلام
خطاطی: شیخ المشائخ مولانا حمیداللہ لون صاحب دامت برکاتہم
Chuland nikah majlis.m4a
41.3 MB
•••نکاح بیان•••

شیخ المشائخ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا حمیداللہ لون دامت برکاتہم

خلیفہ و مجازِ بیعت: محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ہردوئیؒ

26 جولائی بمقام جامع مسجد چولند چک شوپیان
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
موضوع : اللّٰه کا قرب نعمت لازوال ہے!
واعظ : شیخ العرب والعجم حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحبؒ
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
اللہ تعالیٰ کی قدرت میں غور و فکر کرے

شیخ المشائخ مولانا حمیداللہ لون صاحب دامت برکاتہم

خلیفہ ومجازِ بیعت: محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ہردوئیؒ
قطب الاقطاب شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی مہاجر مدنیؒ فرماتے ہیں:

اور صریح ظلم یہ ہے کہ علماء کو ہر شخص مشورہ دیتا ہے کہ وہ تفریق نہ کریں، تفسیق نہ کریں، تکفیر نہ کریں۔ لیکن یہ کوئی نہیں کہتا کہ یہ روشن دماغ دین کی حدود سے نہ نکلیں ، یہ نبوت کا انکار کردیں، یہ قرآن و حدیث کا انکار کردیں ، یہ نماز و روزہ کو لغو بتا دیں ، یہ حضور کی شان میں گستاخیاں کریں ، صحابہ کرام کو گالیاں دیں ، ائمہ مجتہدین کو گمراہ بتا دیں ، فقہ اور حدیث کو نا قابلِ عمل بتا دیں، دین کے ہر ہر جز سے انکار کریں ، دین کی ہر بات کا استہزاء اور مذاق اڑائیں ، لیکن یہ پھر بھی مسلمان رہتے ہیں ، پکے دین دار رہتے ہیں، اور جو ان کے خلاف آواز اٹھائے ، وہ دین کا دشمن ہے ، مسلمانوں کا بدخواہ ہے ، وہ کافر بنانے والا ہے ، حالاں کہ اگر غور کیا جائے تو علماء کافر نہیں بناتے ہیں ، اس لئے کہ جو شخص ضروریاتِ دین میں سے کسی ایک چیز کا بھی انکار کر دے، وہ اپنی رضا اور رغبت اور اپنی روشن خیالی یا اپنے جہل سے کافر تو خود ہی بن چکا ہے ، خواہ اس کو کوئی کافر بتائے یا نہ بتائے ، اور اگر وہ اب تک کافر نہیں بنا تو کسی کے کافر بتانے سے کافر نہیں بنتا اور اگر بن چکا ہے تو کسی کے کافر نہ بتانے سے مسلماں نہیں رہ سکتا ،

اگر غور سے دیکھا جائے تو کافر بتانے والے کا تو احسان ہے کہ وہ اس پر تنبیہ کر رہا ہے کہ جو چیز تم نے اختیار کی ہے وہ اسلام سے نکال دینے والی چیز ہے اور کفر میں داخل کردینے والی چیز ہے ، اگر دین کی فکر ہے تو اس پر تنبیہ پر متنبہ ہونا چاہئے ، کہنے والے کے قول پر اعتماد نہیں تو خود تحقیق کر لینا چاہئے کہ کہنے والے کا قول صحیح ہے یا غلط ہے ، زیادہ سے زیادہ یہ کہ وہ غلط ہوگا اور مجھے اس سے بھی انکار نہیں کہ بعض اوقات غلط بھی ہوتا ہے ، لیکن یہ بھی صحیح نہیں کہ ہمیشہ ہی غلط ہوتا ہے ،

اس لئے یہ نظریہ کہ مغربی تعلیم کے زیرِ اثر یا دین سے ناواقفیت کے سبب کہنے والا جو چاہے کہہ گزرے ، اس کو ہر گز کافر نہ کہا جائے ، دنیا کے ساتھ خیر خواہی نہیں ، یہ ناواقفوں کو اور ان لوگوں کو جو ناواقفیت سے اس آفت میں مبتلا ہو جانے والے ہیں کافر بنانا ہے ، اس لئے حقیقت میں کافر بنانے والے وہ لوگ ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ کفر کی باتوں پر تنبیہ نہ کی جائے ، ان کو واضح اور ظاہر نہ کیا جائے ،

لوگوں کا یہ خیال کہ کفر آج کل ایسا سستہ ہو گیا ہے کہ ہر شخص کافر ہے اور اس خیال سےکفریات سے متاثر نہ ہونا ، یہ خود دین سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک ارشاد سے ، فقہائے امت کے اقوال سے ناواقفیت پر مبنی ہے۔

ماخوذ: الاعتدال فی مراتب الرجال