Baseerat / بصيرت
968 subscribers
306 photos
88 videos
1 file
641 links
💫 *ہمارا تعارف*💫
📢 *مركز بصيرت:* 🕋 مکہ مکرمہ میں قائم ایک تعلیمی اور دعوتي مرکز ہے،
🌍جو دنیا بھر میں اردو بولنے والوں کے لئے دعوت وتعلیم کا کام کرتا ہے۔
ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:
www.youtube.com/baseeratUr
www.facebook.com/baseeratUr
Download Telegram
Baseerat | بصیرت
مرکز بصیرت مکہ مکرمہ
ہفتہ واری علمی مسابقہ (15)
https://youtu.be/gwEVliEfzE8
مسابقہ نمبر (15) کا لنک:
https://forms.gle/nAJWtDUDur967ePm7
--------------
** ہر ہفتہ 3 انعام **
پہلا انعام 8000 پاکستانی روپیہ
یا 4000 انڈین روپیہ
دوسرا انعام 6000 پاکستانی روپیہ
یا 3000 انڈین روپیہ
تیسرا انعام 3000 پاکسانی روپیہ
یا 1500 انڈین روپیہ
------------------------
مرکز بصیرت مکہ مکرمہ کے ساتھ آئیں، دین سیکھیں اور پھیلائیں
ٹیلی گرام چینل:
https://t.me/baseeratur
ہمارا یوٹیوب چینل:
www.youtube.com/baseeratUr
🌺 جمعے كی سنتیں اور آداب 🌺

1️⃣ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر كثرت سے درود پڑھنا.
2️⃣ كثرت كے ساتھ دعا كرنا اور دعا كی مقبولیت كی گھڑی تلاش كرنا.
3️⃣ سورۃ الكہف پڑھنا

💡حضرت ابو سعيد خدرى رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
♦️" جس نے جمعہ كے روز سورۃ الكہف كو پڑھا اس كے ليے دونوں جمعوں (یعنی موجودہ جمعہ اور آنے والے جمعہ) كے درميان نور( روشنى) ہو جاتى ہے "

اسے حاكم نے (( المستدرك )) ( 1 / 565 ) میں روايت كيا.

⚪️ شرح: حديث میں مذكور نور دونوں طرح كا ہوسكتا ہے:
🔹 نور معنوی: یعنی جو جمعے كے دن سورۂ كہف پڑھے گا، اللہ تعالی اس كے لئے ایمان كا ایسا نور روشن كردے گا جو آئندہ جمعے تک اس كے لئے گناہوں كی راہ میں ركاوٹ اور نیكیوں كا رہنما بن جائے گا.
🔸 اورپڑھنے كا تقاضا یہ ہے كہ سمجھ اور غور وتدبر كرنے كے ساتھ پڑھا جائے، كیونكہ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ كو مخاطب كركے فرمائی، اور ظاہر ہے كہ صحابہ كے یہاں بلا سمجھے "پڑھنے" كا كوئی تصور نہیں ہوسكتا تھا۔
🔹 محسوس كیا جانے والا نور: یعنی اس كے پڑھنے سے ایک نور نكلتا ہے، جو قیامت كے دن دیكھنے والے دیكھیں گے، یا آدمی كے چہرے پر نور اور بشاشت پورے ہفتے تک رہے گی۔۔
مگر دو جمعوں كے بیچ میں روشنی ہونے سے پہلا معنی ہی زیادہ قریب كا لگتا ہے۔

💐 اللہ سبحانہ وتعالٰی ہم کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین.

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 ہمارے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
ٹیلی گرام چینل
https://t.me/baseeratur
ساتھ ہی ہمارےدوسرے سوشل پلیٹ فارم عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں
🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبوك:www.facebook.com/baseeratUr یوٹیوب :www.youtube.com/baseeratUr
بصيرت
Result Weekly BASEERAT Contest # 15 نتیجہ / رزلٹ ہفتہ واری مسابقہ

iss link per jayen👇
https://youtu.be/MfLnw59ZXwk
--------------------
اس ہفتہ انعامی قرعہ اندازی میں تین لوگوں کا نام نکالا گیا ہے-
--------------------
مسابقہ میں تقریبا 1011 لوگوں نے حصہ لیا تھا، اور اکثر لوگوں کے جواب صحیح تھے
صحیح جواب دینے والوں کے نام کی لسٹ ویڈیو میں اسکرول ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
---------------------
جن لوگوں کا نام لسٹ میں نہیں ہے ان سے گذارش ہے کہ وہ درج ذیل چیزوں پر دھیان دیں
۱- جواب دینے سے پہلے سوال والے ویڈیو کو ایک بار دیکھ لیں، اور اسی میں سے سوال کا جواب دیں
2- نام لکھتے وقت اپنا اور والد صاحب کا نام ضرور لکھیں، جلد بازی میں ادھورا نام نہ لکھیں
--------------------------
نیا مسابقہ ان شاء اللہ آئندہ بدھ کو اسی چینل پر آئے گا۔
******************************
******************************
is hafta inaami quraa andazi mein teen logon ka naam nikala gaya hai -
--------------------
musabqh mein taqreeban 1011 logon ne hissa liya tha, aur aksar logon ke jawab sahih thay
sahih jawab dainay walon ke naam ki list video mein scroll hotay hue dekhaya gaya hai .
---------------------
jin logon ka naam list mein nahi hai un se guzarsh hai ke woh darj zail cheezon par dheyaan den
1- jawab dainay se pehlay sawal walay video ko aik baar dekh len, aur isi mein se sawal ka jawab den
2- naam likhte waqt apna aur waalid sahib ka naam zaroor likhain, jald baazi mein adhoora naam nah likhain
--------------------------
naya msabqh in sha Allah aindah budh ko isi channel par aaye ga .

-------------------------
ہمارے سوشل میڈیا اکاونٹ:
یوٹیوب:
www.youtube.com/baseeratUR
فیسبوک:
www.facebook.com/baseeratUR
ٹیلیگرام:
www.t.me/baseeratUR
🌾 ہر روز صدقہ مگر کیسے؟ 🌾

📝 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ ہر روز صدقہ کرے، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! ہر روز صدقہ کرنے کے لئے ہمارے پاس مال کہاں ہے؟

آپ ﷺ نے فرمایا: صدقہ کرنے کی بہت سی صورتیں ہیں،

'سبحان اللہ' ، 'الحمد للہ' ، 'اللہ اکبر' ، اور 'لاالہ الا اللہ' پڑھنا بھی صدقہ ہے۔

📚 (صحیح ابن حبان:3377)

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 ہمارے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
ٹیلی گرام چینل
https://t.me/baseeratur
ساتھ ہی ہمارےدوسرے سوشل پلیٹ فارم عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں
🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبوك:www.facebook.com/baseeratUr یوٹیوب :www.youtube.com/baseeratUr
🏡 🔻 گھر سے نکلتے وقتَ یہ کام کرنا نہ بھولیں، ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں گے🔻 🏡

📝 سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:
💠 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب آدمی اپنے گھر سے نکلے تو یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ اللَّهِ، تَوكَّلْتُ على اللَّهِ، لا حوْلَ ولا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ
اللہ کا نام لے کر گھر سے نکل رہا ہوں، اللہ پر بھروسا کرتا ہوں، کسی شر اور برائی سے بچنا اور کسی نیکی یا خیر کا حاصل کرنا اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔
🟠 🟠یہ دعا پڑھنے کے بعد اس سے یہ کہا جاتا ہے کہ تجھے ہدایت ملی، تیری کفایت کی گئی، اور تجھے (ہر بلا سے) بچا لیا گیا، اور شیطان اس سے دور ہو جاتا ہے۔
[سنن أبي داود: 5095، سنن الترمذي: 3426]

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 ہمارے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
ٹیلی گرام چینل
https://t.me/baseeratur
ساتھ ہی ہمارےدوسرے سوشل پلیٹ فارم عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں
🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبوك:www.facebook.com/baseeratUr یوٹیوب :www.youtube.com/baseeratUr
Baseerat | بصیرت
مرکز بصیرت مکہ مکرمہ کا
ہفتہ واری علمی مسابقہ نمبر (16)
https://youtu.be/uc0B5kWf3mQ

ہفتہ واری علمی مسابقہ نمبر (16) کا لنک:
https://forms.gle/qSUx4u3r5fmWBVRr7
--------------------
** ہر ہفتہ 3 انعام **
پہلا انعام 8000 پاکستانی روپیہ
یا 4000 انڈین روپیہ
دوسرا انعام 6000 پاکستانی روپیہ
یا 3000 انڈین روپیہ
تیسرا انعام 3000 پاکسانی روپیہ
یا 1500 انڈین روپیہ
------------------------
مرکز بصیرت مکہ مکرمہ کے ساتھ آئیں، دین سیکھیں اور پھیلائیں.
ہمارا ٹیلی گرام چینل:
https://t.me/baseeratur
یوٹیوب چینل:
www.youtube.com/baseeratUr
c718913500362c23b15ba95b0954a437.mp4
2.2 MB
تلاوة فضيلة الشيخ بندر بليلہ حفظہ اللہ
|[ دعا کرتے وقت جَلد بازی نا کریں! ]|



سيدنا أبو هريرة رضي الله تعالیٰ عنه بیان کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : ’’ جب تک کوئی بندہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور قبولیت کے معاملے میں جَلدبازی نہ کرے، اس کی دعا قبول ہوتی رہتی ہے ۔

عرض کی گئی : اے الله کے رسول! جَلد بازی کرنا کیا ہے؟ آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا : بندہ کہتا ہے :
قدْ دَعَوْتُ وَقَدْ دَعَوْتُ، فَلَمْ أَرَ يَسْتَجِيبُ لِي، فَيَسْتَحْسِرُ عِنْدَ ذلكَ وَيَدَعُ الدُّعَاءَ .‘‘

"میں دعا کر چکا ہوں، میں دعا کر چکا ہوں، لیکن میں اس کو قبول ہوتی نہیں دیکھتا اور وہ دعا کرنا چھوڑ بیٹھتا ہے (یعنی نا امید اور مایوس ہوجاتا ہے)۔"

📕 |[ البخاري : ٦٣٤٠ || مسلم : ٢٧٣٥ ]|

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 ہمارے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
ٹیلی گرام چینل
https://t.me/baseeratur

ساتھ ہی ہمارے دوسرے سوشل پلیٹ فارم عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں
🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبوك:www.facebook.com/baseeratUr یوٹیوب :www.youtube.com/baseeratUr
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.
⭕️ إعلان عن برنامج تدريبي.


💡 يعلن مركز بصيرة لدعوة الناطقين باللغة الأردية إقامة برنامج تدريبي للدعاة وطلبة المنح الدراسية في الجامعات السعودية من الناطقين باللغة الأردية.

سيكون البرنامج التدريبي حول مهارات البحث الدعوي، ويهدف إلى تنمية المهارات العلمية للداعية والتعرف على آلية البحث في القضايا الدعوية واقتراح المبادرات لحلها.

🎙يقدم البرنامج فضيلة الشيخ محمد عزير شمس المحقق المعروف والمتخصص في قضايا التراث وتحقيق المخطوطات.

📅 البرنامج التدريبي سيقام يوم الثلاثاء : ٢٠٢١/٠٩/٢٨
الموافق: ١٤٤٣/٠٢/٢٠

مدة البرنامج: ٥ ساعات تدريبية.
⌛️يبدأ من الساعة:٤:٠٠ عصرا، وينتهي في الساعة: ٩:٠٠ مساء.


📱بادر بالتسجيل من خلال الرابط المرفق، فالمقاعد محدودة.

توجد شهادة حضور لمن أتم البرنامج التدريبي.


رابط التسجيل في البرنامج التدريبي:
https://forms.gle/z3R8CyqiiaWJ9VGC9
✍️ دعا ایک نفع بخش اور نہایت موثر دوا ہے۔

◻️دعا ایک عظیم خزانہ، مضبوط ہتھیار، اللہ اور بندے کے درمیان کا ایک رابطہ ہے، جس رابطے میں نہ کوئی دلال ہے اور نہ ہی کسی وسیط کی ضرورت ہے، جیسا کہ اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے: "جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں" (البقرة: 186)

یہاں تک کہ اللہ سبحانہ وتعالی تو ہمارے شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے. (ق: 16)

🔹 امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: دعا سب سے فائدہ مند دوا میں سے ہے، یہ بلاؤں کی دشمن ہے، دعا بلاؤں کو ٹالتی ہے، روکتی ہے یا پھر بلاؤں کے نقصان کو کم کرتی ہے، دعا مومن کا ہتھیار ہے.

▪️دعا اور بلا کے تین حالات ہیں:
① دعا بلا سے طاقتور ہو۔
اس صورت میں بلا کو ٹالتی ہے.
② دعا بلا سے کمزور ہو.
اس صورت میں بندے پر بلا اترتی ہے لیکن دعا کی وجہ سے اس کا نقصان کم ہوتا ہے.
③ دعا اور بلا برابر ہو۔
اس صورت میں دونوں ایک دوسرے کو بندے سے روکے رکھتی ہیں.

📚 [كتاب الجواب الكافي لمن سأل عن الدواء الشافي ص: 10]

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 ہمارے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں👇
https://t.me/baseeratur

🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبك:www.facebook.com/baseeratUr
یوٹیوب:www.youtube.com/baseeratUr
❁✿❁
مرکز بصیرت مکہ مکرمہ
ہفتہ واری علمی مسابقہ نمبر (17)
https://youtu.be/HO67FX0wuxg
مسابقہ نمبر (17) کا لنک:
https://forms.gle/q42sPveiPvXa68zT6
--------------------

** ہر ہفتہ 3 انعام **
پہلا انعام 8000 پاکستانی روپیہ
یا 4000 انڈین روپیہ
دوسرا انعام 6000 پاکستانی روپیہ
یا 3000 انڈین روپیہ
تیسرا انعام 3000 پاکسانی روپیہ
یا 1500 انڈین روپیہ
------------------------

مرکز بصیرت مکہ مکرمہ کے ساتھ آئیں، دین سیکھیں اور پھیلائیں.

ٹیلی گرام چینل:
https://t.me/baseeratur
ہمارا یوٹیوب چینل:
www.youtube.com/baseeratUr

📍 اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
🌺 جمعے کے دن كی بعض سنتیں 🌺

💠 كثرت كے ساتھ دعا كرنا اور دعا كی مقبولیت كی گھڑی تلاش كرنا:

💡 اس روز ايک وقت دعا كى قبوليت كا ہے، اگر اس ميں رب سے دعا كى جائے تو اللہ عزو جل قبول فرماتا ہے.

حضرت ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کے بارے میں ایک دفعہ فرمایا : اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ کھڑا ہو کر نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی چیز اللہ پاک سے مانگے تو اللہ پاک اسے وہ چیز ضرور دیتا ہے۔"
🔶 ہاتھ کے اشارے سے آپ نے بتلایا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی سی ہے. (یعنی وہ وقت بہت مختصر سا ہے)

📚صحيح بخارى ( 935 ) صحيح مسلم( 852) .

🔶 حدیث میں دراصل اس بات پر ابھارا گیا ہےكہ آدمی جمعے كے دن كثرت سے دعا كا اہتمام كرے، تاكہ اس گھڑی كو پاسكے، یہی اس حدیث كا مقصود ہے.

🔹 متعدد آثار میں اس گھڑی كے بارے میں بتایا گیا ہے كہ یہ كب ہے، جن كی روشنی میں علماء كے مابین دو اقوال مشہور ہیں:
(1) امام كے منبر پر بیٹھنے سے لے كر نماز كے اختتام تک.
(2) نماز عصر كے بعد سے غروب آفتاب كے درمیان.
🔸 اسی آخری قول كو بہت سے علماء نے راجح قرار دیا ہے.
واللہ تعالٰی اعلم.

💐 اللہ سبحانہ وتعالٰی ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
💎 💎

👥 ہمارے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
ٹیلی گرام چینل
https://t.me/baseeratur
ساتھ ہی ہمارےدوسرے سوشل پلیٹ فارم عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں
🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبوك:www.facebook.com/baseeratUr یوٹیوب :www.youtube.com/baseeratUr
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جمعہ کا دن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پیش کرنے کا دن ہے

#تذکیر
Result Weekly BASEERAT Contest # 17 نتیجہ / رزلٹ ہفتہ واری مسابقہ
https://youtu.be/9ttucB0xm9Y
--------------------
اس ہفتہ انعامی قرعہ اندازی میں تین لوگوں کا نام نکالا گیا ہے-
--------------------
صحیح جواب دینے والوں کے نام کی لسٹ ویڈیو میں اسکرول ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
---------------------
جن لوگوں کا نام لسٹ میں نہیں ہے ان سے گذارش ہے کہ وہ درج ذیل چیزوں پر دھیان دیں
۱- جواب دینے سے پہلے سوال والے ویڈیو کو ایک بار دیکھ لیں، اور اسی میں سے سوال کا جواب دیں
2- نام لکھتے وقت اپنا اور والد صاحب کا نام ضرور لکھیں، جلد بازی میں ادھورا نام نہ لکھیں
--------------------------
نیا مسابقہ ان شاء اللہ آئندہ بدھ کو اسی چینل پر آئے گا۔
***************
***************
is hafta inaami quraa andazi mein teen logon ka naam nikala gaya hai -
--------------------
sahih jawab dainay walon ke naam ki list video mein scroll hotay hue dekhaya gaya hai .
---------------------
jin logon ka naam list mein nahi hai un se guzarsh hai ke woh darj zail cheezon par dheyaan den
1- jawab dainay se pehlay sawal walay video ko aik baar dekh len, aur isi mein se sawal ka jawab den
2- naam likhte waqt apna aur waalid sahib ka naam zaroor likhain, jald baazi mein adhoora naam nah likhain
--------------------------
naya msabqh in sha Allah ayindah budh ko isi channel aaye ga .

-------------------------

ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور اپنے دوستوں کو بھی شیئر کریں۔
ٹیلیگرام:
www.t.me/baseeratUR
ہمارے سوشل میڈیا اکاونٹ:
یوٹیوب:
www.youtube.com/baseeratUR
فیسبوک:
www.facebook.com/baseeratUR
ایک بہت ہی عظیم ونفع بخش دعا💫

📜 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"جو شخص دن بھر میں سو💯 مرتبہ یہ دعا پڑھے گا"

«لا إله إلا الله وحده لا شريك له،‌‌‌‏ له الملك،‌‌‌‏ وله الحمد،‌‌‌‏ وهو على كل شىء قدير‏.‏»
”نہیں ہے کوئی معبود، سوا اللہ تعالیٰ کے، اس کا کوئی شریک نہیں، ملک اسی کا ہے۔ اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“

🌼 تو اسے🏅🌼

👈🏼 دس 🔟غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا۔
👈🏼 سو 💯نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھی جائیں گی
👈🏼 اور سو 💯برائیاں اس سے مٹا دی جائیں گی۔
👈🏼اس روز دن بھر یہ دعا شیطان سے اس کی حفاظت کرتی رہے گی۔ تا آنکہ شام ہو جائے
👈🏼 اور کوئی شخص اس سے بہتر عمل لے کر نہ آئے گا، مگر جو اس سے بھی زیادہ یہ کلمہ پڑھ لے۔

📚(صحیح بخاری: 3293، مسلم: 2691)

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 ہمارے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں👇
https://t.me/baseeratur

🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبك:www.facebook.com/baseeratUr
یوٹیوب:www.youtube.com/baseeratUr
❁✿❁
بد گمانیوں سے بچیں⚠️

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے جس کو مومن, مسلم کہا وہی لوگ آج ایک دوسرے کے بارے میں بدگمان نظر آتے ہیں۔ جہاں دیکھو جس کو دیکھو ایک دوسرے سے بدگمان ہے۔

سورہ حجرات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

🔖 اے ایمان والو! بہت زیادہ گمان کرنے سے بچو کیونکہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔ تجسس نہ کرو اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے کیا تم میں سے کوئی ایسا شخص ہے کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا دیکھو تم خود اس سےگھن کھاتے ہو، اللہ تعالیٰ بہت رحیم ہے۔ [الحجرات: ١٢]

🔍 اب آئیے اس کی تفسیر پر غور کریں:

📌بدگمانی گناہ کی طرف لے جاتی ہے۔
📌 پھر جس انسان سے آپ بدگمان ہیں اس کو لیکر تجسس پیدا ہوگا۔ وہ کیا کر رہا ہے کیوں کر رہا ہے کہاں جا رہا ہے؟
📌 اور پھر آپ اسی بدگمانی میں آدھی سنی بات کو آگے سے آگے کریں گے جو کہ غیبت بن جائے گی۔
📌 اور پھر کہا گیا کیا تم مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتے ہو؟

رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
""بدگمانی سے بچو، کیونکہ بدگمانی کی اکثر باتیں جھوٹ ہوتی ہیں۔ لوگوں کے عیب تلاش کرنے کے پیچھے نہ پڑو، آپس میں حسد نہ کرو، کسی کے پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو، بغض نہ رکھو، بلکہ سب اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو۔"
(صحیح بخاری: 6064)

🤲 ہم اپنے رب سے دعا کرتے ہیں کہ الہی ہمارے دماغ سے بدگمانی نکال دے تاکہ کسی کے بارے میں برا نہ سوچوں۔ آمین ثم آمین.

🥀 اپنی زندگیوں کو خود پریشانیوں میں نہ ڈالیں، ہر وقت کی سوچ سے اپنے دل و دماغ کو سکون دیں۔

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 ہمارے ٹیلی گرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں،
ٹیلی گرام چینل
https://t.me/baseeratur
ساتھ ہی ہمارےدوسرے سوشل پلیٹ فارم عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں
🔗 ہمارا سوشل میڈیا لنک:
فيسبوك:www.facebook.com/baseeratUr یوٹیوب :www.youtube.com/baseeratUr